متاعِ سُخن

متاعِ سُخن

Baland Iqbal

35,38 €
IVA incluido
Disponible
Editorial:
Baland Iqbal
Año de edición:
2024
Materia
Lenguaje: consulta y general
ISBN:
9788196265007
35,38 €
IVA incluido
Disponible
Añadir a favoritos

وقت کی آنکھ مجھے دیکھ رہی ہے۔ میرا ہر عمل اُس کی نگاہ کی زد میں ہے۔ میں جو کچھ دیکھتا ہوں، جو کچھ سوچتا ہوں اور جو کچھ کہتا ہوں۔۔۔ لمحوں میں تقسیم ہو کر وقت کی اکائی میں سمٹ جاتا ہے، مجھے یہ اختیار نہیں کہ میں اِس اکائی سے اپنے کسی عمل کو الگ کر سکوں، میں گزرتے لمحوں کو روک سکتا ہوں اور نہ آنے والے لمحوں کے احتساب سے بچ سکتا ہوں۔ میں چاہوں یا نہ چاہوں، میری فرد عمل مرتب ہو رہی ہے اور میرے دل میں یہ دھڑکا بیدارہے کہ تاریخ کا فیصلہ میرے حق میں کیا ہو گا؟ میں جو بیک وقت شاعر بھی ہوں اور ایک ایسا آدمی بھی جو اپنی پرچھائیوں میں بٹ چکا ہے۔اِن پرچھائیوں میں اپنی وحدت کی تلاش اکثر مجھے اپنے آپ سے نبرد آزما رکھتی ہے اور شکست وریخت کے اِس عمل میں اکثر وہ شاعر بھی ٹوٹ پھوٹ جاتا ہے جو میری روح کا استعارہ ہے اور میں عرصے تک اپنے بکھرے ہوئے ریزوں کو جمع کرنے اور انہیں پھر سے جوڑنے میں سرگرداں رہتا ہوں۔ یہ عرصہ مجھ پر ایک عذاب کی طرح گزرتا ہے۔     آگ میں پھول’ سے لے کر’مٹی کا قرض’تک میں کتنی ہی بار اس روح فرسا اذیت سے گزرا ہوں اور خدا جانے ابھی کتنے کرب انگیز مراحل سے گزرنا باقی ہے۔ میں نہیں جانتا کہ روح اور بدن کی اس جنگ میں میرا کیا حشر ہو گا میں پرچھائیوں میں بٹے ہوئے آدمی کے ملبے تلے دب کر رہ جاؤں گا یا اُس شاعر کو بچا لاؤں گاجو مر کر بھی زندہ رہنا چاہتا ہے جو فنا میں بھی ثبات کے خواب دیکھتا ہے اور ظہور کے نت نئے پیرائے تلاش کرتا رہتا ہے شاعری اسی معنی میں اپنے عہد کی تنقید بھی ہے کہ وہ تاریخ کے تسلسل میں عصرِ رواں کا نہ صرف محاسبہ کرتی ہے بلکہ محاکمہ بھی کرتی ہے اور یہ محاکمہ ثابت کرتا ہے کہ شاعر کااپنے زمانے سے رشتہ مجازی تھایاحقیقی، جزوی تھا یا کُلّی۔۔۔ وہ گردو پیش کی دنیا میں صرف اپنی ذات کا سفیر تھا یا اپنے عہد کا وہ ہر کارہ بھی جو گھر گھر کا پیامبر ہوتا ہے، اس نے محض آب حیات پی کر خضر کی ابدیت کے خواب دیکھے یا وہ زہر بھی پیا ہے جو اپنی دھرتی کی محبت میں ’نیل کنٹھ’ کو پینا پڑا تھا۔حیاتِ ابدی کی لالچ میں تو سکندر نے بھی خضر کو رہنما کیا تھا اور اِسّر (راکھشش) بھی وہ امرت لے بھاگے تھے جو دیوتاؤں نے سمندر کو متھ کر نکالا تھا لیکن۔۔۔ زہر وہی پیتا ہے جسے اپنی مٹی عزیز ہوتی ہے۔                               حمایت علی شاعرؔ

Artículos relacionados

  • Militär-Wörterbuch, Englisch-Deutsch Und Deutsch-Englisch
    Otto Neuschler
    This work has been selected by scholars as being culturally important and is part of the knowledge base of civilization as we know it.This work is in the public domain in the United States of America, and possibly other nations. Within the United States, you may freely copy and distribute this work, as no entity (individual or corporate) has a copyright on the body of the work....
  • The Student’s Practical Dictionary of Idioms, Phrases and Terms
    Anonymous

  • Readers’ Guide to Periodical Literature, Volume 16; volume 26; volumes 30-33;  Volume 35
    H.W. Wilson Company / H.WWilson Company

  • Yawulyu from Yuendumu
    Cecily Napanangka Granites / Kathryn Thompsom-Ferry
    In this tribute to the Warlpiri culture, Yawulyu from Yuendumu, Cecily Napanangka Granites brings to life the ceremony of Yawulyu, a ceremonial combination of body painting, dance and song. Raised in Yuendumu, Central Australia, Cecily follows in the footsteps of her mother, Dolly Nampijinpa Daniels, a Lawwoman, becoming a guardian of her people’s traditions. Through her experi...
    Disponible

    33,25 €

Otros libros del autor

  • میری اکیاون کہانیاں
    Baland Iqbal
    ڈاکٹر بلند اقبال کا تعلق بھی منٹو، عصمت چغتائی ، جوش ملیح آبادی اور مصطفی زیدی کے قبیلے سے ہے جن پر اردو کے روایتی ادیب اور قاری اس لیے پتھر پھینکتے رہے ہیں کیونکہ انہیں عوام کو آئینہ دکھانے ، پورے انسان کی کہانی سنانے اور مشرقی روایات کو چیلنج کرنے کی عادت تھی۔ ان مشرقی روایات میں جنسی روایات بھی شامل ہیں اور مذہبی روایات بھی۔ ایک نفسیات کے طالبعلم ہونے کے ناطے میں ان کے افس...
    Disponible

    12,78 €

  • پلیٹو سے پوسٹ ماڈرنزم تک ۔ مغربی ادب
    Baland Iqbal
    پلیٹو سے پوسٹ ماڈرن ازم تک ۔ مغربی ادب ادب کا یہ سفر یونانی دور سے اکیسویں صدی تک کی سماجی تبدیلیوں، سیاسی مسائل، تاریخی حادثات، فلسفیانہ تخیلات، ادبی شخصیات اوراُن کی اہم تخلیقات کے ارتقائی مراحل کے تزکروں پر مشتمل ہے جسے ڈاکٹر بلند اقبال نےعہد بہ عہد دس ادوار سے تشبہہ دی ہے کیونکہ تاریخ کا یہ عمومی سفریونانی دورسے ایک باضابطہ دستاویز کی شکل میں ملتا ہے اور پھر اُس کے بعد رومن...
    Disponible

    25,59 €